ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / برطانیہ کے اخراج کی تاریخ بڑھ سکتی ہے:یورپی کونسل

برطانیہ کے اخراج کی تاریخ بڑھ سکتی ہے:یورپی کونسل

Wed, 23 Oct 2019 17:21:12    S.O. News Service

لندن،23اکتوبر(ایس اونیوز؍ایجنسی) یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی تاریخ میں توسیع تجویز کرنے جا رہے ہیں۔

 برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا اصرار رہا ہے کہ ان کا ملک ہر صورت میں31 اکتوبر کویورپی یونین سے علیحدہ ہو جائے گا لیکن گزشتہ روز برطانوی اراکین پارلیمان نے بریگزٹ پر قانون سازی سے متعلق حکومتی کوشش مسترد کردی تھی۔

 اسی تناظر میں یورپی کونسل کے صدر نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ 27 رکنی یورپی یونین سے درخواست کریں گے کہ وہ بریگزٹ کی طے شدہ تاریخ میں توسیع کر دے۔

 یہ متوقع توسیع آئندہ  سال جنوری کے آخر تک ہو گی۔

امکان  ہے کہ  ایسی صورت میں برطانوی حکومت ملک میں نئے انتخابات کرانے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔


Share: